امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ کو سندھ کے 2 روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

درگاہ لعل شہباز قلندرکے سجادہ نشین سے ملاقات‘زخمیوں کی عیادت اورمیڈیا سے بات چیت بھی کریں گے

بدھ 22 فروری 2017 22:51

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ کو سندھ کے 2 روزہ دورے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جمعہ کو سندھ کے دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے،صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے دوروزہ دورے کے دوران دیگر دعوتی وتنظیمی مصروفیات کے علاوہ ہفتہ کو سیہون شریف پہنچ کردرگاہ لعل شہباز قلندرکے سجادہ نشین سے ملاقات،زخمیوں کی عیادت اورمیڈیا سے بات چیت بھی کریں گے،مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،سندھ کے قائم مقام امیرممتازحسین سہتو ودیگر صوبائی ومقامی رہنمابھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہوں گے۔