اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم اختتام پذیرہو گئی

دوران دوران 65ہزارروڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ‘15ہزار موٹرسا ئیکلوں کی مفت لائٹس تبدیل،مختلف شاہراہوں پر آگاہی کے لئے 500سے زائد پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے گئے

بدھ 22 فروری 2017 22:49

اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم اختتام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم اختتام پذیر، مہم کے دوران 65ہزارروڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،15ہزار موٹرسا ئیکلوں کی مفت لائٹس تبدیل،مختلف شاہراہوں پر آگاہی کے لئے 500سے زائد پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ عوام میں آگاہی کے لئے 70ہزار پمفلٹس تقسیم کئے گئے ،کل سے لین اور لائن وائلیشن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،حادثات سے بچائو کے لئے شہری ٹریفک قوانین خصوصاً لین اورلائن کی پابندی کریں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین صاحب کی زیر نگرانی شروع کی گئی مہم کے دوران 65ہزار روڈ یوزرز کوٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،جبکہ 15ہزار موٹر سائیکلوں کی مفت لائٹس تبدیل کی گئیں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی کے لئی500سے زائد بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیںجن پر ٹریفک قوانین خصوصاً لین ،لائن ڈسپلن ،بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل ،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے کے نقصانات کے بارے پیغامات تحریر ہیںجبکہ عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے سڑکوں پر70ہزار سے زائد پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات رہے اور اٹلس ہنڈا کے تعاون سے موٹر سائیکلوں کے بلب مفت تبدیل اور موٹر بائیکس کا مفت معائنہ کیا گیا ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد صاحب نے کہاہے کہ حادثات کی بڑی وجہ موٹر بائیک کے انڈیکیٹرز اور بلب کا نہ ہو نا ہے اس لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے لین اور لائن ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے موٹر بائیک کا مفت معائنہ اور بلب تبدیل کئے گئے لین اورلائن ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کل سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد صاحب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن کی پابندی کریں تاکہ حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :