سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط اور استحقاق کا این اے آرسی کے پلاٹ کی سی ڈی اے کی طرف سے لیز منسوخی آرڈر واپس نہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار

اداروں کی طرف سے کمیٹی کے سفارشات کو رد کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 22 فروری 2017 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط اور استحقاق نے این اے آرسی کے پلاٹ کی سی ڈی اے کی طرف سے لیز منسوخی کے جاری کردہ آرڈر واپس نہ لینے کے عمل اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کی طرف سے کمیٹی کے سفارشات کو رد کرنے کے معاملے کو ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی کا اجلاس پیپس ہال میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دین منعقد ہوا،جس میں سینیٹر سید مظفرحسین شاہ کی طرف سے ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی تحفظ خوراک کی سفارشات پر سی ڈی اے چیئرمین کے وعدے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے کی تحریک استحقاق زیر بحث لائی گئی۔

رکن کمیٹی نے بتایا کہ این اے آر سی کی1400 ایکڑ اراضی کی لیز منسوخ کرکے چند عناصر اس جگہ پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں،کمیٹی کی طرف سے قبل ازیں سی ڈی اے کو این اے آر سی کی لیز منسوخ نہ کرنے بابت سفارش کی گئی،جس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کیڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردی ہے،کمیٹی نے معاملے کو1ماہ میں کلیئر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

کمیٹی میں سیکرٹری سول ایوی ایشن کی طرف سے ایوان بالا کو حقائق کے برخلاف جواب دینے کے عمل پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر بولے گئے جھوٹ پر دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ایوی ایشن کے کتنے ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کیلئے بھجوائی گئی ہیں آئندہ اجلاس میں حقائق پر مبنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سمیت سینیٹر سید مظفر حسین شاہ،سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر سلیم ضیاء،سینیٹر محمد یعقوب خان ناصر،سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کے علاوہ وزارت کیڈ سی ڈی اے اور سول ایوی ایشن کے حکام شریک رہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :