یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

باغیوں نے المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا

بدھ 22 فروری 2017 22:45

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیاؤں نے آج صبح المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ میزائل داغا جس کے نتیجے میں میجر جنرل احمد سیف الیافعی سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ میجر جنرل احمد سیف الیافعی کا قتل یمن کے سرکاری افواج کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :