پشاور، 7,8,9اپریل کو عالمی اجتماع جمعیت علماء اسلام کی 100سالہ تاریخی جدوجہد اور کردار کواجاگر کریگا،مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کمیٹی (برائے عالمی اجتماع) کا اجلاس ، 10ہزار کنال اراضی پر مشتمل جلسہ گاہ اور پنڈال پر 10ہزار رضاکار سیکورٹی سنھبال لینگے

بدھ 22 فروری 2017 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی کمیٹی (برائے عالمی اجتماع) کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین اور سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جسمیں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، مولانا شجا ع الملک،شمس الرحمان شمسی، مرکزی سالار عبدالرزاق لاکھو، مولانا عطاء الحق درویش،مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان ، مفتی کفایت اللہ۔

مولانا عین الدین شاکر، اور چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور قبائل کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں مولانا گل نصیب خان نے مرکزی کمیٹی کو 30دسمبر سے اب تک پنڈال اور جلسہ گاہ میں ہونیوالے انتظامات سے تفصیلی آگاہ کیا، 10000ہزار کنال اراضی پر مشتمل جلسہ گاہ اور پنڈال ،طعام و قیام گاہ ، ساونڈسسٹم، سٹیج اور دیگر منصوبوں پر آنے والے اخراجات اور انتظامات سے آگاہ کیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ 25000رضا کاروں کی ترتیب کا کام مکمل ہو چکا ہے، اور مرکزی سالار عبدالرزاق لاکھو نے چاروں صوبوں کے ڈویژنل ھیڈکواٹرز، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں رضاکاروں کی فہرست تیار کرکے اسے حتمی شک دے دی، صوبہ خیبر پختونخوا سے 10000ہزار رضاکار مارچ میں اجتماع گاہ کی سیکورٹی سنھبال لینگے، جبکہ مزید صوبوں سے 15000رضا کا2اپریل کو رائل ہومز سٹی اضاخیل نوشہرہ میں پہنچ کر سیکورٹی سنھبال لینگے۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی کو بتایا گیا کہ 8000وضو خانے اور واش رومز کا کام شروع ہو چکا ہے، جو مارچ کے تیسر ے ہفتے تک مکمل ہو جائنگے، 2کنال کے سٹیج پر تعمیر کردہ 500افراد کے بیھٹنے کی گنائش ہو گی، بیرون اور اندرون ملک مہمانوں کیلئے قیام گاہوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، مختلف سائز کے سٹالز اور دکانوں اور کینٹین کی تعمیر کیلئے بھی جگہ مختص کرکے آئندہ دو روز میں کام شروع کردیا جائیگا، مرکزی کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کے اجلاسات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ مرکزی کمیٹی نے عالمی اجتماع کیلئے دیگر اہم ضروریات کی بھی منظوری دے دی گی، کمیٹی نے بتا یا کی عالمی اجماع کی کوریج اور الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالہ سے بھی ایک بڑے پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے، جو مرکزی میڈیا کمیٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، جبکہ صوبائی سطح پر عبدالجلیل جان اسکی نگرانی کررہے ہیں، اجلاس کے بعد سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری اور ارکان کمیٹی نے جمعیت علماء اسلام کے میڈیا ہاوس واقع صوبائی سیکرٹریٹ پشاور کا دورہ کیا جسمیں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا جس پر اطمینان اکا اظہار کیا گیا اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریگا، انھوں نے کہا کہ یہ اجتماع عالم اسلام کی وحدت اور یکجہتی کا مظہر اور مظلوم قوتوں کے ایک ایک موئثر آواز ثابت ہو گی، انھوں نے کہا کہ ملک میں ایکبار پھر اسلام دشمن قوتیں متحرک ہو کر امن کو تیہ بالا کررہی ہیں ، ملک دشمن قوتیں اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکم بنانے کیلئے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جمعیت علماء اسلام کا رکن اپنی جان پر کھیل کر اسلام اور ملک کا دفاع کریگا، اور دشمنان اسلام وپاکستان کی عزائم کو خاک میں مالادینگے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کو غیر ملکی سازش کا حصہ قرار دیا، اور مطالبہ کیا کہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے موئثر حکمت عملی بنائی جائے اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اور ملکی ادارے مل بیٹھ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادیں

متعلقہ عنوان :