پشاور، خیبر پختونخوا نے موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دی

بدھ 22 فروری 2017 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) صوبائی موٹر وہیکلز آرڈیننس1965کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ترمیم کے مطابق بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں یا پبلک سروس گاڑیوں کے لئے لائسنسنگ اتھارٹی،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ہوں گے اور تمام دیگر گاڑیوں کے لئے لائسنسنگ اتھارٹی،متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران ہوں گے جبکہ ضلع پشاور کی صورت میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ٹریفک)لائسنسنگ اتھارٹی ہوں گے۔دونوں اتھارٹیز اپنی حدود کے اندر عالمی ڈرائیونگ لائسنس جاری کریں گی۔ اس امر کا اعلان ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :