پشاور،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کر دیئے

فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.95پیسے فی کلو میٹر فی مسافر ، اے سی بسیں1.15روپے ،عام بسیں 0.80پیسے اور لگژری بسیں 0.90پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی

بدھ 22 فروری 2017 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میںاضافے کے بعد 0.40روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.95پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں1.15روپے ،عام بسیں 0.80پیسے اور لگژری بسیں 0.90پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 62روپے،اے سی بسیں75روپے ،عام بسیں52روپے اور لگژری بسیں 58روپے کرایہ وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 185روپے،اے سی بسیں224روپے ،عام بسیں156روپے اور لگژری بسیں 175روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 319روپے،اے سی بسیں386روپے ،عام بسیں268روپے اور لگژری بسیں 302روپے ،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 148روپے،اے سی بسیں179روپے ،عام بسیں124روپے اور لگژری بسیں 140روپے ،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 183روپے،اے سی بسیں222روپے ،عام بسیں154روپے اور لگژری بسیں 173روپے ،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 206روپے،اے سی بسیں 250روپے ،عام بسیں173روپے اور لگژری بسیں 195روپے ،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 55روپے،اے سی بسیں66روپے ،عام بسیں46روپے اور لگژری بسیں 52روپے ،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 112روپے،اے سی بسیں135روپے ،عام بسیں94روپے اور لگژری بسیں 106روپے ،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 168روپے، اے سی بسیں204روپے ،عام بسیں141روپے اور لگژری بسیں 159روپے ،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 163روپے،اے سی بسیں197روپے ،عام بسیں137روپے اور لگژری بسیں 154روپے ،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 237روپے،اے سی بسیں287روپے ،عام بسیں200روپے اور لگژری بسیں 225روپے اورپشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 475روپے،اے سی بسیں575روپے ،عام بسیں400روپے اور لگژری بسیں 450روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔

مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :