ڈی پی اوکرک کاڈسٹرکٹ کورٹس، تھانہ جات ، چوکیات کا اچانک معائنہ

بدھ 22 فروری 2017 22:37

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے احکامات کے روشنی میں گزشتہ روڈسٹرکٹ کورٹس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کورٹس کی سیکورٹی پرمامور پولیس اہلکار چوکس اور الرٹ جبکہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی سیکورٹی تسلی بخش قراراس موقع پر سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی گئی کہ کورٹس کے احاطے میںکسی بھی مشکوک شخص یا سامان وغیرہ پر کھڑی نظر رکھیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کی صورت میں ڈٹ کر کھڑے رہے اور حالات کا مقابلہ جوان مردی سے کریں ۔

جبکہ تمام تھانہ جات ، گاردات ، ناکہ بندی پوائنٹس اور چیک پوسٹسو ں کااچانک معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او کرک نے تھانہ جات اور گاردات وغیرہ پر کئی اہلکاروں کو بلٹ پروف ہلمٹ ،جیکٹ نہ پہننے اور دوران ڈیوٹی سستی ، کاہلی اور غفلت کے مرتکب پاکر 16اہلکار معطل کئے گئے۔ جن کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ ایشو کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس موقع پر ڈی پی او کرک نے اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائے،اور موجودہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر کسی قسم غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیںکی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :