پشاور،کونج کے شکار کاسیزن چاراپریل تک جاری رہے گا،شرائط میں نرمی

بدھ 22 فروری 2017 22:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پختونخوا ایکٹ2015کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مجاز حکام نے صوبے میں کونج کے شکار(زندہ پکڑنے پر) جس کا سیزن20فروری2017سے شروع ہو کر4اپریل2017تک جاری رہے گا پرپابندی میں بعض شرائط کے ساتھ نرمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شرائط یہ ہیں، کونج کے شکاری کیمپ کو ایک سیزن میں زیادہ سے زیادہ20کونجیں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔

ایک کیمپ میں کونجوں کے جوڑوں کی تعداد دس سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔کونچ زیر قبضہ رکھنے کی فیس300روپے فی پرندہ فی سال ہوگی اور موسم بہار2017میں کونج کیمپ قائم کرنے کی فیس پانچ ہزار روپے فی کیمپ ہوگی۔اس امر کا اعلان محکمہ جنگلات،ماحولیات اور جنگلی حیات حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :