کراچی ،ملیر بکرا پیڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 8دہشت گرد مارے گئے

بدھ 22 فروری 2017 22:34

کراچی ،ملیر بکرا پیڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 8دہشت گرد مارے گئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کراچی ملیرکے علاقے بکرا پیڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران8 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم ضلع ٹانک کا امیر گل زمان اور خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤن انوار کے مطابق پولیس نے بدھ کی صبح خفیہ اطلاع پر بکرا پیڑی میں چھاپہ مار کارروائی کی تو پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جوابی فائرنگ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم ضلع ٹانک کا امیر گل زمان اور سولہ سالہ خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ کارروائی میں لیپ ٹاپ اور دستی بم سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔اس ضمن میںایس ایس پی ملیر رائو انوار نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت گل زمان اور تاج محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر ہی مارا گیا تھا۔ اطلاع تھی کہ گل زمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کے لئے موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :