پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص اجزاء کے استعمال پر کچا جیل روڈ پر فضل سوئیٹس کا پروڈکشن یونٹ سیل

سمن آباد میں زیڈ اے فوڈز ، نشتر ٹائون میں توقیر کیٹرنگ کمپنی ، ناقص تیل کے استعمال پر حافظ فوڈز پروڈکشن یونٹ سیل

بدھ 22 فروری 2017 22:30

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص اجزاء کے استعمال پر کچا جیل روڈ پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مختلف شہروں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میںلاہور کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ناقص اجزاء اور صفائی کے برے حالات پر کچا جیل روڈ پر فضل سوئیٹس کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔

یونٹ میں اشیاء خوردونوش کی تیاری میں ناقص اجزاء کے استعمال کیے جا رہے تھے۔ مزید کاروائی میں سمن آباد میں زیڈ اے فوڈز نامی املی اور ٹافیاں بنانے والی فیکڑی کو بھی سیل کر دیا گیا۔فیکٹری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گیے ۔ شادی ہالوں کی چیکنگ کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص اجزاء اور صفائی کے بد ترین حالات پر نشتر ٹائون میں توقیر کیٹرنگ کمپنی کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں زائدالمیعاد بوتلیں فروخت کرنے پر معروف کولڈ ڈرنک کمپنی کا صدیق ٹریڈرز نامی گودام اورناقص تیل کے استعمال پر شالیمار ٹائون میں حافظ فوڈز پروڈکشن یونٹ سیل کو دیا گیا۔ چائنہ سکیم روڈ پر حافظ فوڈ ز کو ڈی نیچرڈ آئل استعمال کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر سربمہر ،جی ٹی روڈ پر بابا جی ہوٹل کو4ہزار روپے جرمانہ ٹائون شپ میں سی آر ایس بیکری اورحافظ بیکری کو بالترتیب10ہزاراور7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

گرین ٹائون میں ایے اینڈ این سنز کو5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ رائیونڈ میں ریڈ چلی ریسٹورنٹ کو زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات، کھلے کوڑا دانوں اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ تاج مارکیٹ میں لاثانی پنسار سٹور، رفیق کریانہ سٹور،مدینہ پنسار سٹور، شفیق پنسار سٹور،مدینہ سویٹس، ماشاء اللہ سفیان مصالحہ جات، ماشاء اللہ ڈرنک کارنر، خان جنرل سٹور،بٹ جنرل سٹور، بسم اللہ شریف جنرل سٹور اور صاحب جی پکوان سنٹر ، جلو موڑ پر حجاز بھائی بریانی ہائوس،بسم اللہ نان شاپ،ملک ڈیری فارم اور ماشاء اللہ نان شاپ کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :