نیشنل ایکشن پلان کے تحت 23ملزمان کے خلاف مقدمات درج

بدھ 22 فروری 2017 22:30

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 23ملزمان کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوںکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 23ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈنینس کی خلاف ورزی پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے مالک مکان سے احسن ندیم ، کرایہ دار جہانگیر ،نصیر ، عمر ،عبدالوحید ،ثاقب ،وحید ، کاشف ،ریحان ،محمد یاسر ، کامران ،زاکر ،سجاد ،توقیر ،اسحاق ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے امجد ،معصوم خان ،تھانہ ریس کورس پولیس نے یوسف اور دین اللہ کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جب کہ تھانہ ویسٹریج پولیس عارف ، آصف ،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے بابر خان کو 14فارنر ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔