راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،پتنگ فروشو ںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،13ملزمان گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 22:28

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،پتنگ فروشو ںاورناجائز اسلحہ رکھنے ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،پتنگ فروشو ںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی13ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مندرہ پولیس نے ثمر مجید سی1360گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے روح الحسنین سی225گرام ہیروئن ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ناصر سی850گرام چرس ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے ابراہیم سی1150گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے عمر زمان سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے نقاش سی20لیٹر کھلی شراب، ارشدسی20لیٹر کھلی شراب، عبدالقدیر سی20لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فراز سی01عدد پستول معہ02روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے صفل شہزاد سے 01عدد پستول،جاوید سی01عدد کلاشنکوف معہ05روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے لعل خان سی01عدد پستول معہ02روند، تھانہ وارث خان پولیس نے شاہ زیب سے 2000پتنگیں معہ05ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :