بلدیاتی نمائندگان ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر کارم کریں ،سردار نسیم

بدھ 22 فروری 2017 22:28

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ترقی کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کرنا ہوگا، بلدیاتی نمائندگان ذہن نشین کرلیں کہ انھیں عوام کی طرف سے حقیقی پذیرائی خدمت سے ملے گی ،میگا پرا جیکٹس کے ساتھ گلی محلہ کی ترقی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 55 اور حلقہ این اے 56 کے وائس چیئرمینز الائنس کے سربراہ مقبول احمد خان کی قیادت میں وائس چیئرمینوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔میئر سردار نسیم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانونی ترامیم کے ذریعے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کے ڈپٹی میئرز اور وائس چیئر مینوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی مئیر اور وائس چیئرمین کریں گے، وائس چیئرمین یونین کونسلزبھی اپنے ہائوس میں سپیکرجیسے فرائض سر انجام دیں گے۔ ہائوس میں ہونے والی تمام کاروائی و اجلاس کی صدارت بھی کرسکیں گے۔ڈپٹی میئر چوہدری طارق نے کہا کہ حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور لوگوں تک اس کے فوائد پہنچانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے اس سلسلے میںمحکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کی مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لوکل ایکٹ 2013 ء کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے فوکل و ریسورس پرسنز مقرر کر دئیے ہیں۔

حلقہ این اے 55 اور حلقہ این اے 56 کے وائس چیئرمینز الائنس کے سربراہ مقبول احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے تیزی سے امن پسند اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :