چین اور فرانس کے درمیان جوہری توانائی ، سائنسی تحقیق وترقی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے موجود ہیں

چینی وزیراعظم لی کھی چھیانگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب برنارڈ کازی نووو سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 22:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) چینی وزیراعظم لی کھی چھیانگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب برنارڈ کازی نووو سے ملاقات میں کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان نیوکلیئر توانائی ، سائنٹیفک ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون کے معاہدے موجود ہیں ۔ بدھ کو شنگھائی انسٹیٹیوٹ میں سینو فرنچ معاملات پر ریسرچ میں مددگار سانگ چنگ نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ فرانسیسی وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کے دورہ پر آئے ہیں جو فرانس کے عالمگریت تعاون کو ظاہر کرتا ہے ۔

برنارڈ کے اس دورہ چین سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام میں مدد ملے گی ۔ یاد رہے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے تیرہویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تعاون اور حکمت عملی پر بات چیت سے بین الاقوامی حالات میں چین اور یورپ کے درمیان بڑھتے فاصلے کم کرے گا ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے مطابق برنارڈ کازی نووواپنے دورہ کے دوران چینی صدر شی چن پھنگ اور چینی قانون ساز ژانگ لی جیانگ سے ملاقات کریں گے ۔ برنارڈ دورہ چین کے دوران پیکننگ یونیورسٹی میں تقریب اور چین کے صوبے ہیبے کا دورہ بھی کریں گے جہاں دونوں ملکوں کا مشترکہ ایکو سینٹر قائم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :