سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ صادرکریگی ہمیں قبول ہوگا، برجیس طاہر

ہم یہ نہیں کہتے کہ عدالت کاموڈہمارے حق میں نہیں ،ہماری پالیسی عدالت کے خلاف ہرگزنہیں ،پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 22:14

سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ صادرکریگی ہمیں قبول ہوگا، برجیس طاہر
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ صادرکریگی ہمیں قبول ہوگا،ہم یہ نہیں کہتے کہ عدالت کاموڈہمارے حق میں نہیں ہے ،ہماری پالیسی عدالت کے خلاف ہرگزنہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گلگت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ،سی پیک سے معاشی خوشحالی کانیادورشروع ہوگا،گلگت بلتستان اورکشمیرکے عوام نے مسلم لیگ ن کومینڈیٹ دیاہے ،عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے ۔

ہم جھوٹے نعروں کی سیاست نہیں کرتے آنے والے سالوں میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا،گلگت بلتستان کواچھاوزیراعلیٰ ملاہے ،سی پیک سے متعلق اہم اجلاسوں میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی نمائندگی خوش آئندثابت ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کاآئینی مسئلہ بھی جلدحل ہوگااس حوالے سے وزیراعظم نے سرتاج عزیزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔جس کے نتیجے میں وزیراعظم خوداعلان کریں گے کہ موجودہ حکومت نے جوبھی وعدہ کیاپوراکردیاہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :