امریکی انتظامیہ کا ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان

نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وار ایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جوئی کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

بدھ 22 فروری 2017 21:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کے لئے نئی گائیڈ لائن تیار کرتے ہوئے انہیں نکالنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کئے جانے کے حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جان کیلے نے 2 میمو پر دستخط کردیئے ہیں جس کے مطابق غیرقانونی طور رہنے والوں کو باآسانی ملک سے نکالا جائے گا اور نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وارایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جوئی کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نئے احکامات کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو ملکی سیکیورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں یا وہ جرائم میں ملوث ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل ملک چھوڑ کر چلے جائیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نئی گائیڈ لائن کے تحت جرائم پیشہ افراد کو ملک سے جانے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ انہیں پہلے عدالتی نظام سے گزر کر اپنی سزا مکمل کرنا ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :