اورنگی ٹاؤن کے سیکٹرز 13-J اور13-H میں لینڈ مافیا کے قبضے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 22 فروری 2017 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) اورنگی ٹاؤن کے سیکٹرز 13-J اور13-H میں لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،درخواست گزار انعام الرحمن نے عدالت سے کارروائی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے ،بدنام زمانہ لینڈ گریبر جاوید ملک ،نسیم ملک،آفتاب اور پپو تھیلے والا زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں،درخواست گزاروں کے مطابق وہ علاقے میں 42 سالوں سے رہائش پزیر ہیں ،گھروں کے اطراف سرکاری ذمین خالی ہے ،جس پر لینڈ مافیا پولیس کی سربراہی میں قبضہ کرنا چاہتے ہیں،ذمین بھی الاٹ کی جائے ،قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :