بی ایس ایف کا فیروز پور سیکٹر سے ہیروئن کے 4پیکٹ اور پاکستانی سم کارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ

بدھ 22 فروری 2017 21:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے انٹرنیشنل بارڈر کے قریب فیروز پور سیکٹر سے ہیروئن کے 4 پیکٹ اور پاکستانی سم کارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار وں نے بین الاقومی سرحد کے قریب سے فیروز پور سیکٹر میں کاروائی کرتے ہوئے ہیروئن کے چار پیکٹ اور پاکستانی سم کارڈ قبضے میں لے لی۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقومی سرحد پر لگی باڑ کے قریب مشکوک نقل وحرکت محسوس ہونے رپ بی ایس ایف اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا تو علاقے سے ہیروئن کے چار پیکٹ اور پاکستانی سم کارڈ برآمد کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :