پاک افغان سرحد پر کیمپ لگا کر پاکستان میں داخل ہونے کے موقع کا انتظار کرتے ایک دہشت گرد گروہ کو پاک فضائیہ نے جہنم واصل کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 20:07

پاک افغان سرحد پر کیمپ لگا کر پاکستان میں داخل ہونے کے موقع کا انتظار ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) پاک افغان سرحد پر کیمپ لگا کر پاکستان میں داخل ہونے کے موقع کا انتظار کرتے ایک دہشت گرد گروہ کو پاک فضائیہ نے جہنم واصل کر دیا۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر پاک فضائی کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کاروائی کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے ایک خفیہ کیمپ قائم کرکے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے موقع کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ تاہم پاک فضائیہ نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنا کر انہیں جہنم واصل کر دیا۔