ہر برس نئی حج پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے ،گزشتہ پالیسی کو چیلنج کرنے کاکیا جواز بنتا ہے ‘ لاہور ہائیکورٹ

جسٹس عائشہ اے ملک نے حج پالیسی 2016 کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

بدھ 22 فروری 2017 21:02

ہر برس نئی حج پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے ،گزشتہ پالیسی کو چیلنج کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2016 کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری کی طر ف سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر برس نئی حج پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے ایسے میں گزشتہ پالیسی کو چیلنج کرنے کاکیا جواز بنتا ہے ۔فاضل عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔