پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپر سوات کا اسسٹنٹ کمشنر کے نارواسلو ک کیخلاف پٹرول پمپ احتجا جا ً بند کر نے کی دھمکی

بدھ 22 فروری 2017 20:36

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر کے نارواسلو ک کیخلاف پٹرول پمپ احتجا جا ً بند کر نے کی دھمکی دیدی ،ْ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ معمولی بہا نے بنا کر پٹرول پمپ مالکا ن پر بھا ری جر مانے عائد کر تے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے ،ْ اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو اپر سوات میں پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن شدید احتجا ج کر نے پر مجبور ہو نگے تفصیلا ت کے مطابق پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر افتاب الر حمن نے کہا ہے کہ اپر سوات اور خصوصاً خوازہ خیلہ میں مقامی انتظا میہ کے افسران پٹرول پمپ مالکان کو بے جا تنگ کر رہے ہیں اور ان پر بھا ری جر مانے عائد کر کے ناروا سلو ک کرتے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے اگر بھا ری جر مانوں کا یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپر سوات میں تمام پٹرول پمپ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :