لاہور،شیخ زید ہسپتال میںنرس کوتھپڑ مارنے والا ڈاکٹر ملازمت سے برطرف

بدھ 22 فروری 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) شیخ زید ہسپتال کے ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفیق اے ا شفاق نے نرس کے منہ پر تھپڑ مارنے کے واقعہ میں ملوث ڈاکٹر عثمان کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ڈین کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ہسپتال کی نرسوں نے احتجاج ختم کردیا۔ برطرف ہونے والے ڈاکٹر عثمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے ایک مریض بچے کو غلط ٹیکہ لگانے پر طیش میں آکر سٹاف نرس کے منہ پر تھپڑ دے ماراتھا جس کے خلاف گزشتہ روز ہسپتال کی سینکڑوں نرسوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :