نوکنڈی, میرا گھر ہے وہاں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور بنیادی مسائل حل کرکے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں,میراعجاز خان سنجرانی

بدھ 22 فروری 2017 20:05

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹربرائے ریونیو میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبائی حکومت دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی پریس کلب کے صدر مولابخش بلوچ کی قیادت میں صحافیوں کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا نوکنڈی میرا گھر ہے اور وہاں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور بنیادی مسائل حل کرکے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں نوکنڈی کوایران سے بجلی فراہمی کے لئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری عنقریب کیسکوکے ذریعے ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے وفدبھیج دے گی اوراس حوالے سے کوششیں جاری ہے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،نوکنڈی،تفتان اورچاغی شہرکے لیے پانچ لاکھ روپے کی ادویات بہت جلدپہنچائی جائیگی اوررورل ہیلتھ سینٹرنوکنڈی میں ایکسرے مشین کوانسٹال کرنے کے لئے کراچی سے انجینئرزاپنے ساتھ لے جاکر فعال کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ نوکنڈی ٹومشکیچاہ روڈ،نوکنڈی اورتفتان شہرمیں سیورئج سسٹم،خان محمدعمر خان سنجرانی کالج کے لئے دوعددبسیں،نوکنڈی شہرمیں سولرسسٹم اسٹریٹ لائٹس کی منظوری وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے دی ہیں بہت جلدٹینڈرہونگے جس سے علاقہ ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا انھوں نے کہاکہ نوکنڈی میں قائم لیبراینڈورکرزویلفئیرسکول کے آسامیوں اور سکول کوفنکشن کرنے کے لئے بھی کوششیںکی جاری ہے اس کے علاوہ نوکنڈی کے تمام بوائزاورگرلزہائی سکولوں کوسائنسی سامان اورفرنیچرز کی فراہمی کی کو یقینی بناکر اور خالی اسامیوں کو پر کرکے تعلیمی اداروں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :