رینٹل اور گلف پاور کیس ، احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان کوطلبی کے نوٹس جاری

بدھ 22 فروری 2017 19:55

رینٹل اور گلف پاور کیس ، احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل اور گلف پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان کوطلبی کے نوٹس جاری کردیئے ، ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرسماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل اور گلف پاور کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی، عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

سابق وزیراعظم نے گلف پاور کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے راجہ پرویزاشرف سمیت سات ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرسماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ (حسن رضا)

متعلقہ عنوان :