لاہور، ٹیوب ویلو ں کی میٹر ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے ہوگی جس سے اوور بلنگ کی شکایات کم ہوجائیں گی ، لیسکو چیف کی کسانو ںکو یقین دہانی

بدھ 22 فروری 2017 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے کسانو ںکو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ٹیوب ویلو کی میٹر ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے ہوگی جس سے اوور بلنگ کی شکایات کم ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ یقین دہانی کسان اتحاد کے ایک وفدسے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کروائی۔ ملاقات میں وفد نے لیسکو چیف نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کو ختم کرکے اوور بلنگ نہ کی جائے اور لیسکو افسران دفاتر میں کسانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ ملاقات کرنے والوں میں کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر عمران افضل خان سمیت لیسکو کے افسران شامل تھے۔(قیوم زاہد)۔

متعلقہ عنوان :