لاہور،ایپکا کی کا ل پر صوبائی ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

ایپکا کی مطالبات کی منظوری تک سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کی دھمکی

بدھ 22 فروری 2017 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ایپکا پنجاب کی کال پر پنجاب بھر کے صوبائی محکموں میں ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر کی تالہ بندی کی گئی ایپکا پنجاب نے مطالبات منظوری نہ ہونے پر پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کو بھی دھمکی دے دی ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن لاہو رکے ملازمین نے سیکرٹریٹ الائونس یوٹیلیٹی الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف اور محکمہ ایجوکیشن کے سرپلس پول میں بھیجے گئے ملازمین کو لاہور میں تعینات نہ کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی تالہ بندی کرتے ہوئے زیر حراست احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیکرٹری سکولز کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ ایپکا پنجاب نے 2400کنٹریکٹ احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :