وزیر مملکت انوشہ رحمن کا صحافی سے موبائل چھیننا حکومت کو مہنگا پڑ گیا
صحافیوں کی وزیر مملکت اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ،خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہو گئی وزیر ریلوے صحافیوں پر برس اٹھے،احتجاج کرنیوالے صحافیوں کو تحریک انصاف کا ایجنٹ قرار دیدیا صحافی میرے آفس میں آئے انوشہ رحمن کے سامنے شکایت دور کرائوںگی ،مریم ا ورنگزیب صحافی نے چھپ کر ویڈیو بنائی جو غلط حرکت ہے ، اس کا یہ عمل اخلاقیات کے دائرے میں نہیں آتا ، انوشہ رحمان کا موقف پانامہ کے مقدمے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے، ہمارا میڈیا ٹرائل اور نوازشریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، یہ سب عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کرا رہے ہیں،خواجہ سعد رفیق
بدھ 22 فروری 2017 19:28
(جاری ہے)
متاثرہ صحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان مجھ سے موبائل فون چھینا اور دھمکی بھی دی جب کہ ایک اورصحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ وہ خود عدالت کے اندر سے موبائل فون سے مریم نواز کو میسج نہیں کرتیں۔
تاہم صحافیوں کے شور شرابے کے دوران خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو انوشہ رحمان سے کہہ کر صحافی کا موبائل واپس دلوایا لیکن قانون کے مطابق کسی کو بھی احاطہ عدالت میں موبائل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر برستے رہے اور کہا کہ کسی بھی صحافی، وزیر یا وکیل کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہو سکتا بلکہ قانون سب کے لئے برابر ہے جب کہ انہوں نے احتجاج کرنے والے صحافیوں کو تحریک انصاف کا ایجنٹ قرار دیدیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پانامہ کا مقدمہ عدالت میں لایا گیا ہے تو عدالت میں ہی لڑاجائے نہ کہ عدالت میں مگر کچھ لوگ ہیں جو یہ مقدمہ سڑکوں پر لڑ رہے ہیں ، وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بدنام کر نے کی سازش کررہے ہیں ، پانامہ کے مقدمے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں اور یہ سزا نوازشریف کو ہر دور میں مقبول کر نے کی وجہ سے دی گئی ، کبھی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی شکل میں اور کبھی عمران خان کی شکل میں ،انہوں نے کہاکہ ہم یہ کیس ضرور جیتیں گے اور اس کیس کو عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے، ہم ان کا حساب مانگتے ہیں جن کی ایمانداری کی پوری دنیا معترف ہے ،ان کے دور میں معیشت نے ترقی کی ہے اور غیر ملکی کمپنیوں نے یہاں پر سرمایہ کاری کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کرا رہے ہیں جو کہ ہم کبھی نہیں ہونے دینگے ، یہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے ن لیگ کو 2018ء کے الیکشن میں داغدار کرنا چاہتے ہیں مگر ہم داغدار نہیں ہوں گے بلکہ ہم ان کا احتساب کریں گے اور یہاں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ موبائل چھیننے کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے ، صحافیوں کی جو بھی شکایت یا تحفظات وہ میرے دفتر میں آئیں میں انوشہ رحمن کی موجودگی میں اس مسئلے کو حل کرا دوں گی ۔ موبائل چھیننے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صحافی نے ویڈیو بنا کر غلط حرکت کی ہے چھپ کر کسی کی ویڈیو بنانا غیر اخلاقی ہے جبکہ سپریم کوٹ میں موبائل کے استعمال پر پابندی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پیشے کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنا چاہیے کسی کی ماں بہن کی ویڈیو بنانا اخلاقیات کے دائرے میں نہیں آتا اگر صحافی مجھ سے اجازت لے کر ویڈیو بناتاتو کوئی اور بات ہوتیمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.