عدالت کو گیلانی کی طرح نواز شریف کا فیصلہ کرنا ہوگا ،سراج الحق

اوشتر اوصاف کے دلائل محسوس ہورہا تھا کہ ایک نئے این آر او کی تیاری کی جارہی ہے،امیر جماعت اسلامی

بدھ 22 فروری 2017 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت میں اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف کے دلائل سے نئے این آر او کی بو آرہی تھی عدالت کو یوسف رضا گیلانی کی طرح وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فیصلہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اوشتر اوصاف حکومتی وکیل کا کردار پیش کررہے تھے اوشتر اوصاف کے دلائل محسوس ہورہا تھا کہ ایک نئے این آر او کی تیاری کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں آج حکومت کی جانب سے گنڈھیری چبانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آئین کے 62،63 کے آرٹیکل کے تحت وزیراعظم کی حیثیت سے چیلنج نہیں ہوسکتی لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کو حق حاصل ہے کہ وہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی طرح وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دے جبکہ سراج الحق نے صحافیوں سے وفاقی وزیر ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے برے رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کے غریب عوام کے پیسوں کو باہر ملک میںبھیجتے ہیں ان کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور جو حق اور سچ کا آئینہ دکھاتے ہیں انہیں چودہ سال قید کی سزا کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ایسے واقعات تو پرویز مشرف کے دور میں بھی پیش نہیں آئے تھے