سرگودھا,آئے روز ڈاکٹرز پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں ڈاکٹر ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنا ضلعی پولیس اور انتظامیہ کا کام ہی, ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

بدھ 22 فروری 2017 19:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) آئے روز ڈاکٹرز پر قاتلانہ حملے ہورہے ہیں جس سے ڈاکٹر ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنا ضلعی پولیس اور انتظامیہ کا کام ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے گزشتہ روز ہونیوالے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رانا عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ہنگامی اجلاس کے شرکاء نے ڈاکٹر رانا عبداللہ سمیت تمام ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔