اگر دہشت گردی کی کاروائیاں نہ رکیں تو پھر افغانستان کی سرزمین کے اندر جا کر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے: اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 18:56

اگر دہشت گردی کی کاروائیاں نہ رکیں تو پھر افغانستان کی سرزمین کے اندر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گردی کی کاروائیاں نہ رکیں تو پھر افغانستان کی سرزمین کے اندر جا کر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجودہشت گردوں کو فی الحال پاکستان اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہی نشانہ بنا رہا ہے۔ لیکن اگر افغانستان نے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ کی اور پاکستان کو اگر دوبارہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تو پھر پاکستان کے پاس کوئی دیگر آپشن نہیں بچے گی۔ ایسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں پاکستان پھر افغانستان کی سرزمین پر گھس کر دہشت گردوں کو نشانہ بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :