سنی تحریک کے زیراہتمام صدائے کشمیر مارچ 26فروری کو ہو گا، قیادت ثروت اعجاز قادری کرینگے

صدائے کشمیر مارچ میں امریکہ و بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوںاور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی

بدھ 22 فروری 2017 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام صدائے کشمیر مارچ 26فروری کو ہو گا، داتا دربارسے ناصر باغ تک منعقدہونے والے اس تاریخ ساز مارچ کی قیادت سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری کرینگے، مارچ میں مختلف سیاسی،مذہبی و طلباء جماعتوں کے قائدین، علماء ومشائخ اہلسنّت اور سماجی وفلاحی رہنماخصوصی شرکت کرینگے، صدائے کشمیر مارچ میں امریکہ و بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی جبکہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاجائے گا،ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدرعلامہ مجاہد عبدالرسول خان نے صوبائی سیکرٹیریٹ لاہور سے جاری اپنے اعلامیے میں کیا، علامہ مجاہد عبدالرسول خان کاکہناتھاکہ لاہور پہنچنے پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کا شایان شان استقبال کیاجائے گا، صدائے کشمیرمارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیںاور اس تاریخ ساز مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم مزید تیز کر دی گئی ہے،صدائے کشمیرمارچ کو کامیاب بنانے کے لیے میں شیخوپورہ، پتوکی ، رائے ونڈ،سانگلہ ہل، قصوراور ننکانہ صاحب سمیت پورے لاہورڈویژن کے دورے کیے ہیں اورعلماء ومشائخ، وکلاء،تاجربرادی،طلباء ،ڈاکٹرز اورسول سوسائٹی کو دعوت دی ہے،سنی تحریک کے صدائے کشمیرمارچ کو تاجروں،صنعت کا روں،وکلاء ،طلباء اور علماء و مشائخ کیسا تھ سا تھ دانشوروں کی بھی بھر پو ر حما ئت حاصل ہے،عوام اس عظیم الشان مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔