مری، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہے

بدھ 22 فروری 2017 18:52

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ترجیحات اور دلچسپی سے یہاں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ شاہد خاقان عباسی ایم این اے اور ایم پی اے پی پی ون مری راجہ اشفاق سرور کے حلقوں کے عوام کی قسمت سدھارنے اور اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

چار یونین کونسلز کے عوام کو کروڑوں روپے کے فنڈ سے ہل ڈھلو ،چٹا موڑ، دھار جاوا بانسرہ گلی میںسوئی گیس کے کنکشن دیئے گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ساڑھے پانچ کروڑکی لاگت سے کشمیری بازار موہڑہ شریف لنک دسٹرک کونسل روڈٖ مکمل کرایا جوکشمیری بازار سے پی سی بھورربن گاڑیوں کا رش متبادل ڈسٹرک کونسل روڈ سفری سہولیات میں مددگار ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل نمبل حاجی اکثر ین مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چئیرمین کی نشاندہی پر سوئی گیس کی فراہمی کے لئے چوبیس کروڑ روپے کی منظوری حلقہ سے منتخب نمائندوں کی وساطت سے یہاں کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے لارنس کالج سے چھرہ گلی نمبل روڈ ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈ مختص ہوئے ہیں اور ایکسپرس وے بوستال موڑ سے نیلی ٹنڈ پل کے لئے دو کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں ۔حاجی اکثرین نامزد چئیرمین مسلم لیگ ن امیدوار کے مطابق ایم پی اے پی پی ون راجہ اشفاق سرور نے ایجوکیشن کی مد میں 65لاکھ روپے رکھے ہیں اس گرانٹ سے نئی آبادی سکول اور سنیو ء گورنمنٹ سکول کی عمارتوں کی تعمیر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :