داعش کے دن گنے جا چکے ہیں،مصری قوم داعش کو اپنا شیطانی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گی، جامعہ الازھر

جھوٹے اور جعلی پیغامات کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ اب بھی موجود اور موثر ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب داعش جیسے گمراہ ٹولوں سے مسلم امہ کو نجات مل جائے گی،مصر ی دینی درس گاہ کا بیان

بدھ 22 فروری 2017 18:43

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد گروپ داعش پر ہونے والے مسلسل حملوں کے بعد اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش جھوٹے اور جعلی پیغامات کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ اب بھی موجود اور موثر ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

وہ وقت زیادہ دور نہیں جب داعش جیسے گمراہ ٹولوں سے مسلم امہ کو نجات مل جائے گی۔الازھر کی طرف سے یہ بیان داعش کی جانب جاری اس ویڈیو بیان کا رد عمل ہے جس میں داعش نے دھمکی دی تھی کہ وہ مصر میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

داعش کے ویڈیو بیان کیرد عمل میں جامع الازھر کا کہنا ہے کہ مصری عوام داعش کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی داعش کو اپنے شیطانی کھیل کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

الازھر کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر موصل، شام میں دیر الزور، الرقہ، لیبیا میں سرت اور دوسرے مقامات پر داعش کو کاری ضرب لگائی گئی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروپ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ داعش محض سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے کھوکھلی قوت کا اظہار کر کے یہ ثاتر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اس کی طاقت کو کچلا نہیں جاسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :