ترکی میں پولیس کی کارروائی ،داعش سے تعلق کے شبے میں35 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 18:43

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق کے الزام میں35 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔استنبول کے ایک علاقے میں 41 گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم گرفتار کیے گئے افراد کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔حالیہ مہینوں میں ترکی میں داعش یا کرد جنگجوں کی طرف سے کئی مہلک بم دھماکے کیے گئے، جس کے بعد ترکی نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن تیز کر دیئے۔ رواں ماہ ترکی کے 29 صوبوں میں پولیس کی کارروائی میں 750 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا تعلق مبینہ طور پر داعش سے بتایا گیا۔نئے سال کے موقع پر استنبول میں ایک نائیٹ کلب پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، اس حملے میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :