فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں انوشکا شرما کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 17:54

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : پاکستان کے معروف گیم شوز میں سے ایک شو جیتو پاکستان میں انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی کی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

گیم شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفٰی میزبانی میں مصروف تھے کہ ان کے شو پر موجود ایک لڑک نے گانا گیا اور تب ہی کیمرے نے اس لڑکے کے عقب میں بیٹھی بھارتی فلمسٹار انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی کو اپنی آنکھ میں بند کر لیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی نہ صرف وائرل ہوئی جبکہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے بھارتی فلمسٹار انوشکا شرما کو ٹیگ کر کے انہیں ان کا پاکستانی ورژن بھی دکھایا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بھارتی فلمسٹارز رنویر سنگھ ، رنبیر کپور اور سلمان خان کے ہم شکل افراد کو بھی سوشل میڈیا پر کافی شہرت ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :