لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2016 کیخلاف درخواست مسترد کردی

بدھ 22 فروری 2017 18:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2016 کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری عمر وقآص کی درخواست پر سماعت کی جس میں حج پالیسی 2016 کو چیلنج کیا گیا تھا، سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ہر برس نئی حج پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے ایسی صورت میں گزشتہ پالیسی کو چیلنج کرنے کاکیا جواز ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :