نیکٹانے ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا

دہشت گردوں نے حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی تیار کرلی، ہسپتالوں، سکولوں سمیت اہم مقامات کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے

بدھ 22 فروری 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) قومی انسداد دہشت گردی حکام (نیکٹا)نے ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی تیار کرلی ہے تاہم پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے بارود سے بھری گاڑی پاکستان میں داخل نہیں ہوسکی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں، اسکولوں سمیت اہم مقامات کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے۔ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔نیکٹا نے ممکنہ دہشت گردی کی واردات سے متعلق ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :