لیسکو کا صارفین کی اوربلنگ کی شکایات ختم کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کی موبائل میٹر ریڈنگ کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 فروری 2017 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے صارفین کی اوربلنگ کی شکایات ختم کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کی موبائل میٹر ریڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی سے کسان اتحاد وفد نے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفد نے لیسکو چیف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، لیسکو چیف واجدعلی کاظمی نے کہا کہ ٹیوب ویلزکی ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے ہو گی، موبائل فون کے استعمال سے اووربلنگ کی شکایت کم ہو گی انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کو ختم کر کے اوور بلنگ نہ کی جائے، افسران دفاتر میں کسانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ملاقات میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خالد مرزا، مینیجر کمرشل شیخ اطہر، چیف انجینئرز میاں علیم، طارق پاشا، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اے قمر، خالد محمود ناصر، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر اور عمران افضل خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :