وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملک میں تعمیروترقی کے خواہاں ہیں

سلطان رضا جامی کا تلہ گنگ بھر پور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 17:28

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملک میں تعمیروترقی کے خواہاں ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) چیئرمین ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی چکوال سلطان رضا جامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک میں تعمیروترقی کے خواہاں ہیں۔ہمارے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کئی باب روشن ہوئے ہیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مرہون منت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 کروڑ 64لاکھ کی لاگت سے تلہ گنگ بھر پور روڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی اور کُشادہ روڈ عبدالرزاق جامی کی وساطت سے پایا تکمیل تک پہنچے ہیں۔چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم نے کہا کہ کٹاس راج کے مقام پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خطاب کے دوران پانچ مرتبہ عبدالرزاق جامی کا نام لے کر کہا کہ جب میری حکومت ختم کر کے میرے خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑ دیئے گئے اور میرے والد میاں محمد شریف کو اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا تو عبدالرزاق جامی تمام رکاوٹیں توڑ کر میرے والد کے پاس پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

علاقے کی معروف سیاسی شخصیت رانا ریاض نے کہا کہ میں سلطان رضا جامی کی وساطت سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئی(ن) لیگ کے ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے اپنی تمام برادری سمیت اپنا کردار ادا کروں گا۔