امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 17:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔امریکی افواج نے افغانستان میں اپنے افغان ہم منصبوں کیساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کے دوران کہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے پاکستان بھر میں ہونے والے حالیہ ہولناک دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ِتعزیت کیا۔ امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیاکہ افغانستان میں امریکی افواج نے اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے ان گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جنہوں نے پاکستان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سیکرٹری خارجہ اعز از احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اٴْن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :