ْخیبرپختونخوا حکومت کے اتحادیوں کے درمیان بلدیاتی فنڈ کی تقسیم کا تنازع شدت اختیار کرگیا

بدھ 22 فروری 2017 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) خیبرپختونخوا حکومت کے اتحادیوں کے درمیان بلدیاتی فنڈ کی تقسیم کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور پی ٹی آئی کے پچاس ویلج ناظمین اور ٹاون ممبر مستعفی ہوگئے۔ پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پچاس ویلیج اور ٹاون ممبران کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں انکے فنڈز ہائی جیک کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اراکین نے قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی پر پر فنڈز کی تقسیم میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا اتحادی جماعت کے اراکین انکے حلقوں میں مداخلت بھی کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں کی وزارتوں سے بھی انکے فنڈزجاری نہیں کیے جارہے ۔ قومی وطن پارٹی کے وزیرابپاشی اور جماعت اسلامی کے وزیربلدیات کی جانب سے انکے فنڈز روکے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :