منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی میرپور سے فارغ کیے گئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ 15ویں روز میں داخل

ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ ‘سیاسی وسماجی شخصیات کی مطاہرے میں بھرپور شرکت

بدھ 22 فروری 2017 16:55

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی میرپور سے فارغ کیے گئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ 15ویں روز میں داخل ،ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی وسماجی شخصیات کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ایم ڈی ایچ اے سے برخاست کیے گئے ملازمین کا احتجاجی دھرنا آج 15ویں دن میں داخل ہو گیا ملازمین نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور برخاستگی کے نوٹس کی تاریخ اجرائیگی سے منسوخی تک پر امن احتجاج جاری رہے گا ۔

ملازمین نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر امور منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی چوہدری محمد سعید سے پرزار مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے اوپر رحم کریں اور ہمارے خاندانوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آپ ایک عوامی وزیراعظم ہیں اور متاثرین ملازمین پر نظر کرم فرمائیں ہمیں نوکریوں پر بحال کیا جائے اور ملازمین کی دعا لیں ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری منشاء تاج اور آفتاب احمد نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے پر امن باشندے ہیں ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں اور کچھ نہیں جس طرح آپ نے پولیس ملازمین پر نظر کرم کرتے ہوئے بحال کیا تھا اسی طرح ہم کو بھی بحال کریں ۔

متعلقہ عنوان :