تارکین وطن اپنے تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردارادا کریں‘بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے،متحدہ عرب امارات نے زلزلے کے موقع پرکشمیریوںکی بھرپور مدد کی اور منصوبے دیے اور لوگوںکو بحال کرنے میں اپناکردار ادا کیا‘یہاں کام کرنے کی غرض سے آنے والے افراد یہاںکے قوانیں کا احترام کریں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کی مسلم سوسائٹی یو اے ای کے زیر اہتمام اپنے عزاز میں دیے گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 16:52

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تارکین وطن اپنے تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردارادا کریں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے،متحدہ عرب امارات نے زلزلے کے موقع پرکشمیریوںکی بھرپور مدد کی اور منصوبے دیے اور لوگوںکو بحال کرنے میں اپناکردار ادا کیا،یہاں کام کرنے کی غرض سے آنے والے افراد یہاںکے قوانیں کا احترام کریں،ان خیالات کا اظہار انھوںنے مسلم سوسائٹی یو اے ای کے زیر اہتمام اپنے عزاز میں دیے گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہاں کام کرنے والے افراد اپنے معاملاات اور اپنی عبادات اور اللہ کے تعلق کو مضبوط کریں،اللہ رضی ہوگا تو ہمارے مسائل حل ہوںگے ،روزی کمانا بھی ایک عباد ت ہے اس میں بھی محنت اور جان فشانی اور ایماندار ی سے کام کیا جائے،آپ سارے لوگ جو یہاں کام کی غرض سے آئے ہیں اپنے والدین اور بچوںکی کفالت کا ذریعہ ہیں،اس میں آپ کوئی کوتاہی نہ کریں،محنت کے ساتھ ساتھ اپنا تعلق اللہ کے ساتھ بھی مضبو ط کریں،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں اور ان کے اس حق کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور خود بھارت کی قیادت نے ان کو حق دینے کا عہد کیا اور بھارت کی قیاد ت نے خود اقوام متحدہ میںجاکر کہاکہ وہ کشمیریوںکو یہ حق دے گی کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،بھارت اپنے اس عہد سے مکر گیا اور حق مانگنے پر کشمیریوںکو شہید کیا جارہاہے ممنوعہ ہتھیاروں سے نوجوانوںکو بینائی سے محروم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کشمیریوںکو قتل عام بند کروائے اور ان کو حق ان کو فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔