ْٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا موبائل ایجوکیشن یونٹ کی اہم ذمہ داری ہے‘ناصر سیال

بدھ 22 فروری 2017 16:52

سرگودھا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا موبائل ایجوکیشن یونٹ کی اہم اور منفرد ذمہ داری ہے جس کو وہ بخوبی انجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرائیورحضرات، طلباء اور عوام الناس میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور حادثات سے بچائو کے طریقہ کار کے بارے میں روڈ سیفٹی کیمپس، سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شرکاء کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے ،انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر زین العابدین اپنی ٹیم کے ہمراہ پوری یکسوئی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے ایک ملاقات کے دوران کیا‘ انہوں نے اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ 33تعلیمی اداروں،21بس /ٹرک سٹینڈز،13کمرشل مارکیٹوں،14دیہات،06ہسپتالوں،16پبلک مقامات،09پٹرول پمپوں،07گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں،05یونین کونسلوں،06بینکوں،24دیگر مقامات کا وزٹ کیا گیا اس کے علاوہ23روڈ سیفٹی کیمپس اور02سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ، وزٹس اور سیمینارز کے دوران9500معلوماتی کتابچے تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :