لیسکو چیف سے کسان اتحاد وفد کی ملاقات ،اووربلنگ کی شکایات ختم کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کی موبائل میٹر ریڈنگ کرنے کا فیصلہ

ٹیوب ویلزکی ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے ہو گی، موبائل فون کے استعمال سے اووربلنگ کی شکایت کم ہو گی‘واجد علی کاظمی کی گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) لیسکو چیف واجد علی کاظمی سے کسان اتحاد وفد نے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی جس میں اووربلنگ کی شکایات ختم کرنے کے لئے ٹیوب ویلز کی موبائل میٹر ریڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف واجد علی کاظمی سے کسان اتحاد وفد نے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفد نے لیسکو چیف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خالد مرزا، مینیجر کمرشل شیخ اطہر، چیف انجینئرز میاں علیم، طارق پاشا، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اے قمر، خالد محمود ناصر، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر اور عمران افضل خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ لیسکو چیف واجدعلی کاظمی نے کہا کہ ٹیوب ویلزکی ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے ہو گی، موبائل فون کے استعمال سے اووربلنگ کی شکایت کم ہو گی۔انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کو ختم کر کے اوور بلنگ نہ کی جائے، افسران دفاتر میں کسانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :