شامی مسئلے کے حل کیلئے چین کے خصوصی ایلچی ایران پہنچ گے

ایرانی نائب وزیر خارجہ اور وازارت خارجہ کے مشرق وسطی و شمالی افریقہ شعبے کے سر براہ سے ملاقات ، فریقین کا شام کی موجودہ صورتحال اور جنیوا امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

بدھ 22 فروری 2017 16:33

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) شامی مسئلے کے حل کیلئے چین کے خصوصی ایلچی کی ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایرانی وازارت خارجہ کے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ شعبے کے سر براہ سے ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال اور جنیوا امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شامی مسئلے کے حل کیلئے چین کا خصوصی ایلچی شبے شیائو این ایران پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے فریقینایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایرانی وازارت خارجہ کے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ شعبے کے سر براہ سے ملاقات کی جس میں فریقین نے شام کی موجودہ صورتحال اور جنیوا امن مذاکرات اور شامی سیاسی عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔