فرانس، سائنس،ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار

چین کے ساتھ آزاد تجارت کا تحفظ اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف اقدامات کریں گے ، فرانسسی وزیر اعظم برنارڈ کیزینو کی چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 16:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) فرانس نے کہا کہ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، جوہری توانائی، سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔اور چین کے ساتھ آزاد تجارت کا تحفظ اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف اقدامات کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کہ چیانگ نے بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے فرانس کے وزیر اعظم برنارڈ کیزینو کے ساتھملاقات کی ۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے طور پر وسیع اور مشترکہ مفادات اور ذمہ داریاں رکھتے ہیں.موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی صورتحال میں چین اور فرانس کو موثر باہمی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن و استحکام برقرار رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کا ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے،اور ایک متحدہ ،خوشحال اور مستحکم یورپی یونین کو دیکھنا چاہتا ہی.یہ نہ صرف چین فرانس تعلقات ، چین یورپی یونین تعلقات کے لئے مفید ہے بلکہ ہمہ گیریت اور عالمگیریت کی ترقی کے لئے بھی مفید ثابت ہو گا۔یورپی یونین کو چین کی طرف سے عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے معاہدے کے مطابق اپنے وعدے کو مکمل طور پر پورا کرنا چاہیے،اور مساوات مشاورت کے طریقے سے مناسب طور پر اختلافات سے نمٹنا چاہیے تاکہ چین اور یورپی یونین کے عملی تعاون کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لئے پیشگی شرط پوری کی جاسکے۔

فرانس کے وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس سیاست، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، جوہری توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔اور چین کے ساتھ آزاد تجارت کا تحفظ اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :