دبئی کے شخص نے خاتون کی لاش کو اس کی بہن کے گھر سامنے پھینک دیا

بدھ 22 فروری 2017 15:51

دبئی کے شخص نے خاتون کی لاش کو اس کی بہن کے گھر سامنے پھینک دیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2017ء) : متحدہ عرب امارات کے 32 سالہ شخص کو اس وقت مشکل درپیش آئی جب اس نے اپنی خاتون ساتھی کی لاش اس کی بہن کے گھر کے سامنے پھینک دی۔ ذرائع خلیج ٹائمز کے مطابق وہ خاتون اس وقت ہیروئن کے نشے میں مبتلا تھی۔

(جاری ہے)

پہلے پہل جب اس شخص سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ ’’وہ اس عورت کو نہیں جانتا، اس کا ایک اپنا خاندان ہے ‘‘۔ تاہم بعد ازاں مزید تفتیش پر اس شخص نے بتا یا کہ اس خاتون نے رات کو ہیروئن کا بے جااستعمال کیا تھا۔جس کے باعث وہ سونے کے بعد دوبارہ کبھی نہیں اٹھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق وہ شخص بھی ہیروئین کا عادی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ واقع کی تحقیقا ت جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :