دبئی پولیس کی کاروائی:3.6ملین درہم چوری کرنےکاالزام،10رکنی افریقی گینگ کوگرفتارکرلیا

بدھ 22 فروری 2017 15:51

دبئی پولیس کی کاروائی:3.6ملین درہم چوری کرنےکاالزام،10رکنی افریقی گینگ ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2017ء) : دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارا ت کی وزارت داخلہ اور عمانی حکام کے اشتراک سے 10 افریقیوں پر مشتمل ایک ڈاکو گینگ گرفتار کر لیا ہے۔اس گینگ نے حالیہ واردات میں 3.6ملین درہم رقم چوری کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے 46گھنٹوں کے اندر اندر رقم بازیاب کرالی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کے نائب چیئرمین لیفٹیننٹ خلفان تمیم نے عوام کو تاکید کی ہے کہ اپنی رقم کی نقل و حمل کے دوران سکیورٹی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھاری رقم کی نقل و حرکت کے لئے خصوصی کمپنیوں کا استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :